امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

01:14 PM, 26 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ 

قطرکے سفیر نے بھی وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔

کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

مزیدخبریں