افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے

12:55 PM, 26 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان میں افغانستان سےلائےغیرملکی اسلحےکےاستعمال کےثبوت   ایک بار پھرمنظرعام پرآگئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں مارےگئے دہشتگردوں سےملنےوالااسلحہ غیرملکی نکلا۔ دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہوا۔

 افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سےدہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

سیکورٹی فورسز پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازہ میں 21 اپریل 2024 سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

ذرائع سکیورٹی فورسز کے مطابق 14 مئی 2024 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک گیا۔ان ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں ٹائپ 69 آر پی جی، پی کے ایم مشین گن، ایم 16 رائفل، راکٹس، دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزیدخبریں