ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج ،واپس جیل بھیج دیاگیا

12:41 PM, 26 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج کردی گئیں۔  پی ٹی آئی  رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد  کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد واپس جیل بھیج دیاگیاہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  یاسمین راشد پانچ روز  سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی  طبیعت اب مکمل ٹھیک ہے۔

 اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل  ہونے کے بعد  ڈاکٹر یاسمین راشد کو  جیل بھیج دیاگیا۔ 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دوران علاج ڈاکٹر یاسمین راشد  کی نواسی انہیں ملنے آئی تھیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد  کی شکایت پر  سروسز ہسپتال لایاگیا تھا۔ 

مزیدخبریں