حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قرار

12:16 PM, 26 May, 2024

نیوویب ڈیسک

جدہ:حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قرار دیاگیا ہے۔  سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔سعودی وزارتِ حج کے مطابق نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ  کاکہنا ہے  کہ  نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا، بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ حج کے مطابق  حدود الحرم کے اردگرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔

مزیدخبریں