پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

کوئٹہ:پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہو اہے۔پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں رہنے والی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں اور بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔


وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو ناصرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں