اسلام آباد:قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے،مناسب شیئر ملنے پر پیپلزپارٹی پنجاب حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔ قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینے والے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے،مناسب شیئر ملنے پر پیپلزپارٹی پنجاب حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔
ْ
ان کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ یہ قانون نافذ ہونے سے پہلے صحافیوں کے تحفظات دور ہونے چاہیے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کو صحافتی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے، جب کہ سیاسی جماعتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ہتک عزت بل گورنر پنجاب سردار سلیم کو بھیجا گیا ہے جو اس پر دستخط کریں گے، تاہم گورنر پنجاب نے اپنی حالیہ گفتگو میں اس بل پر مزید مشاورت اور جائزہ کے لیے واپس صوبائی اسمبلی بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے، کیوں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔۔