سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کااعلان کردیا

08:18 PM, 26 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کااعلان کردیا ہے۔  پی ٹی آئی رہنما سینٹر سیف اللہ نیازی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

انہوں  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں۔  مجھے اپنی فیملی اور صحت پر فوکس کرنا ہے۔  9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں، اخلاقیات اور دین میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ میں پچھلے ایک سال سے بہت زیادہ ڈسٹرب رہا۔ اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے ۔

مزیدخبریں