لاہور : سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفنرس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ 15 برس سے پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق جہاں آج بیٹھے ہیں سوچا بھی نہیں تھا کہ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے۔
ان کے مطابق سنہ 2013 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا اور الیکشن جیتا، پھر سنہ 2018 میں الیکشن جیتا اور وزیرتعلیم بنا دیا گیا۔ ان کے مطابق جب وہ سنہ 2008 میں امریکا سے پاکستان آئے تو اس وقت تحریک انصاف کا پتا نہیں تھا مگر پھر عوامی مفاد میں خدمات انجام دیں اور امریکی شہریت تک چھوڑ دی۔
مراد راس کے مطابق جب عمران خان زمان پارک میں منتقل ہوئے تو پھر ایسے مشیر ان کے قریب ہو گئے جن کے مشوروں کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ گئے۔عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہے ہیں۔