آڈیو کمیشن کے خلاف فیصلہ آنے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن نے 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے 

آڈیو کمیشن کے خلاف فیصلہ آنے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن نے 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے 
سورس: file

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو کمیشن کی تحقیقات میں نیا موڑ  آگیا ہے۔ آڈیو کمیشن کے خلاف فیصلہ  آنے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن نے 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے ۔

نیو نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے ۔پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کرکے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی ۔ 

سپریم کورٹ کے جج اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان مبینہ آڈیو ،عمران خان اور مسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیو ، چودھری پرویز الٰہی اور ارشد جوجا ایڈووکیٹ کے درمیان مبینہ آڈیو  ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل طارق رحیم کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری  کردیا گیا۔ 

چودھری پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو ،فواد چودھری اور ان کے بھائی فیصل چودھری کے درمیان مبینہ آڈیو  اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں