کچھ ساسوماں اور کچھ داماد کورٹس بن گئیں، سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، عمران خان شرپسند ہیں، وہ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے : اعوان 

03:48 PM, 26 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : عمران خان کی سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ کچھ داماد کورٹس ،کچھ ساسو ماں کورٹس بن گئی ہیں۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی  چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے دورمیں مخصوص ٹولے نے وزیراعظم ہاؤس کو یرغمال رکھا۔عمران خان نے پاکستان کی طاقت کو پارہ پارہ کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے عبرت ناک سزا دیں۔ فردوس عاشق اعوان کا عمران  خان اور پاکستان  ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل ہے۔ 9 مئی کےواقعات کو بنیاد بنا کر میں اپنے راستے پی ٹی آئی سے جدا کررہی ہوں۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی شرپسندی سے عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ عمران خان اب ایک بند گلی  میں پہنچ چکا ہے، جہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ میرے لیے سب سے آگے پاکستان اور اس کی سلامتی ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ میں پارٹی کے ساتھ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہوں۔ پاکستان ہماری پہچان ہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفی دیتی ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ 9مئی کا سانحہ عوام نے دیکھا جو پاکستان کےلیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوا۔ سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں ذہر گھولا گیا۔ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتی ہوں ۔تمام پرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی تھی ۔ 

مزیدخبریں