کیلیفورنیا: ایلون مسک کی برین چپ فرم کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے انسانوں پر اپنے پہلے ٹیسٹ کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
نیورالنک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ہم نے اپنا پہلا انسانی طبی مطالعہ شروع کرنے کے لیے FDA کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ یہ FDA کے ساتھ قریبی تعاون میں نیورالنک ٹیم کے ناقابل یقین کام کا نتیجہ ہے اور ایک اہم پہلے قدم کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک دن ہماری ٹیکنالوجی کو بہت سے لوگوں کی مدد کرنے کا موقع دے گا۔
برین چپ کمپنی کے محقیقین کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینیکل ٹرائل کے لیے ابھی تک بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ اس پر ریگولیٹرز نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، ہم جلد ہی اس پر مزید معلومات کا اعلان کریں گے۔
We are excited to share that we have received the FDA’s approval to launch our first-in-human clinical study!
— Neuralink (@neuralink) May 25, 2023
This is the result of incredible work by the Neuralink team in close collaboration with the FDA and represents an important first step that will one day allow our…
نیورالنک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی مائیکرو چپس کو فالج اور نابینا پن جیسے امراض کے علاج کے لیے استعمال کریں گےاور ہماری برین چپس بعض معذور افراد کو کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں مدد کریں گی۔
مائیکرو چپس کو نیورالنک نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ نیورالنک کی بنیاد ایلون مسک نے 2016 میں رکھی تھی،یہ ایک ایسی کمپنی ہے جس کا مقصد اپنی ویب سائٹ کے مطابق انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑ کے لوگوں کی بصارت اور نقل و حرکت کو بحال کرنے میں مدد کرناہے۔