عملیات فلکیات اور بشریٰ بی بی کے مشوروں سے عمران خان نے خود اور پارٹی کو تباہ کرلیا: سینئر صحافی 

عملیات فلکیات اور بشریٰ بی بی کے مشوروں سے عمران خان نے خود اور پارٹی کو تباہ کرلیا: سینئر صحافی 
سورس: file

کراچی : پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ عملیات و فلکیات اور بشری بی بی کے فیصلوں کی وجہ سے عمران خان نے پارٹی اور خود کو تباہ کرلیا ہے۔ 

سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ عمران خان کے قریبی اور سینئر ساتھیوں کا ماننا ہے کہ عمران خان نے جتنے غلط فیصلے کیے ہیں اور بشریٰ بی بی کے مشورے سے کیے ہیں۔ ان ساتھیوں میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ عمران خان کو غلط و صحیح کے بارے میں بتا سکیں۔ 

کامران خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے اور دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑ کر اپنی سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں