لاہور: عمران خان کا ضمانتی مکر گیا ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےعمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہ کیے۔
عمران خان کا ضمانتی سویپر شیروز مقدمہ نمبر23 /1271 گلبرگ، 96/23 سرور روڈ اور 768/23 تھانہ شادمان میں درج مقدمات پر لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا۔ اس نے عدالت سے کہا کہ جو ضمانتی مچلکے عدالت نے طلب کیے ہیں وہ نقد رقم دینے کو تیار ہیں۔
عدالت نے ضمانتی سویپر سے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سویپر ہوں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج اعجاز بٹر نے سویپر سے سوال کیا کہ میں یہ مچلکے کیسے قبول کر لوں؟ کل کا اگر عمران خان نہ آیا تو اس کے ذمہ دار تم ہو گے۔
جج اعجاز بٹر کے ریمارکس پر عمران خان کا ضمانتی سویپر خاموش ہو گیا۔ عدالت نے ضمانتی کی ذمہ داری نہ لینے پرعمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے سے انکار کردیا۔