بادلوں نے آسمان کے گرد اپنا چارج سنبھال لیا، رم جھم بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا

09:51 AM, 26 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل پھر برس پڑے، مختلف مقامات پر ژالہ باری نے بھی موسم کا حسن دوبالا کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک پنجاب میں موسم اسی طرح خوشگوار رہنے کا مکان ہے۔ 

                                                                                                                                                                 

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کالاباغ میں بھی ژالہ باری اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

چیچہ وطنی،لالیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پاکپتن سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، میر پور، آزاد کشمیر، ڈڈیال چکسو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

 جہاں ایک طرف موسم نے کروٹ بدلی وہیں عوام کے لئے کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈر بھی ٹرپ کرگئے۔ لسبیلہ میں موسلادھار بارش سے پورالی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا آگیا۔ سیلابی ریلے نے گوٹھ حاجی حسین مبارکہ میں تباہی مچادی، سیلابی ریلہ آنے کے  باعث ندی کے کنارے لکڑی  کاٹنے والے 8افراد پھنس گئے ۔جبکہ  افراد کوریسکیو کرلیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیرمیں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔ دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دوسری طرف بلوچستان کےبیشتراضلاع میں بھی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات ککی طرف سے کہا گیا ہے  پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود  رہے گا، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ،گو جرانوالہ ،سیا لکو ٹ ،گجرات میں بارش جبکہ ، نارو وال ، لاہور اورشیخو پورہ میں  چند مقامات پرموسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

پنجاب بھر میں بارش کے وجہ سے گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، لاہورمیں بارش کے بعد جیسے ہی موسم خوش گوار ہوا لاہوریوں نے ناشتے کی دکانوں کا رخ کر لیا۔ کوئی گرما گرم نان چنے سے لوگ لطف اندوز ہو رہا ہے تو کوئی پیک کروا کر گھر والوں کے ساتھ کھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔  

محمکہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور درجہ حرارت میں بھی  کمی کا امکان ہے،لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس اور کم سے کم اکیس ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں