لاہور: ضلع کچہری لاہور میں کیپٹن (ر) صفدرکےخلاف انتشار انگیز تقریر کرنے اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کےمقدمے کی سماعت آج ہو گی۔
گزشتہ پیشی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمات کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ کیپٹن ر صفدر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائیں گے اور عدالت نے عدالت نے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ جبکہ پولیس نے بھی ایک مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ اسلامپورہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقریر اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور ایک شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلاء کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔