حکومت نے بیرونی آقاؤں کے کہنے پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا : عمران خان

11:52 PM, 26 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ مسترد کردیا ہے۔ کہتے ہیں اب عوام اب زبردست مہنگائی کا ایک اور جھٹکا برداشت کرے گی۔ 

ٹؤیٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو رعایت دی ہے۔  بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے ۔ 

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا۔ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔ 

انہوں نے کہا کہ 30روپے فی لیٹر پیٹرول قیمت میں اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے،عمران خان عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں