امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ،ون چائنہ پالیسی کیخلاف نہیں :بائیڈن

امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ،ون چائنہ پالیسی کیخلاف نہیں :بائیڈن

واشنگٹن: امریکہ نے چین کےسامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ون چائنہ پالیسی کیخلاف نہیں لیکن امریکہ چین کو اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیگا،امریکہ چین کیساتھ نئی سر د جنگ نہیں چاہتا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ براہ راست روابط بڑھانے کے لیے تیار ہے، امریکا چین کے ساتھ نئی سرد جنگ نہیں چاہتا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا چین کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے تاہم چاہتا ہے کہ بیجنگ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تنازعات یا نئی سرد جنگ کی تلاش میں نہیں ہیں، اس کے برعکس ہم دونوں سے بچنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مفادات کے دفاع کے لیے چین سے مقابلہ کریں گے، ہم مستقبل میں اپنے وژن کی تعمیر کے لیے چین سے مقابلہ کریں گے، امریکا ون چائنہ پالیسی پر کار بند ہے، ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں امریکا اور چین کے تعلقات کئی دہائیوں میں اپنی نچلی ترین سطح پر آگئے اور موجود صدر جوبائیڈن کے دور میں مزید تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔