عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہوتے ہی فرح گوگی کیخلاف گھیرا مزید  تنگ 

07:55 PM, 26 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کی کرپشن کے خلاف احتساب کا گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے مالی معاملات کو ڈیل کرنے والے چار افسران کو نیب کی جانب سے طلبی نوٹس بھجوادئیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد مزید کرپشن کے انکشافات متوقع ہیں ۔ 

نیو نیوز کے مطابق فرح گوگی کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ۔ نیب لاہور نے فرح خان کیس میں 4 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ چاروں افراد کو ریکارڈ سمیت 30 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب لاہور نے فرح خان کے اکاؤنٹس  افسران اور جنرل منیجر فنانس کو نوٹس جاری کیے ہیں ۔ نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد کو شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد طلب کیا گیا ہے ۔ ڈی جی نیب نے چاروں افراد کو طلب کرنے کی منظوری دی 

منیر منگولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالی اور انٹطامی معاملات کا انچارج ہے۔آصف ، فرح گوگی کا پی ایس او اور ذاتی اکاؤنٹس دیکھتا ہے ۔  وقارتمام بنکس میں فرح گوگی کے اکائونٹس اور مالی معاملات  کا انچارج ہے جبکہ مظہر  بیگ    جنرل منیجر فنانس ہے۔ 

مزیدخبریں