فیاض الحسن چوہان نے دھرنا پارٹ ٹو سے قبل ہی بڑی پیشگوئی کر دی 

06:45 PM, 26 May, 2022

لاہور:تحریک انصاف راہنما   فیاض الحسن چوہان کا  کہنا ہے کہ عمران خان کا چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اعلان احسن اقدام ہے  ابھی تو عمران خان نے غلامی اور کرپشن کے سومنات پر دوسرے حملے کا اعلان کیا ہےانشاءاللہ دوسرے حملے کی نوبت نہیں آئیگی اور الیکشن کی تاریخ آجائیگی   ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فیصلہ “جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا” کا بہترین نمونہ ہے۔

  فیاض الحسن چوہان   کا  اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان کا چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اعلان احسن اقدام ہے  آل شریف اور امپورٹڈ حکومت کمال چالاکی سے فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتے تھے۔رینجرز کے ذریعے آزادی مارچ کے شرکاء پر شیلنگ کروائی گئی۔

 ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محب وطن قائد کا ثبوت دیتے ہوئے امپورٹڈ حکومت اور بیرونی طاقتوں کی سازش ناکام بنائی۔فتح ہونے تک محمود غزنوی نے سومنات پر سترہ حملے کیئے تھے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو عمران خان نے غلامی اور کرپشن کے سومنات پر دوسرے حملے کا اعلان کیا ہےانشاءاللہ دوسرے حملے کی نوبت نہیں آئیگی اور الیکشن کی تاریخ آجائیگی۔

عمران خان کا فیصلہ “جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا” کا بہترین نمونہ ہے۔

مزیدخبریں