لاہور : پنجاب میں طلبہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے نجی سکول کل سے 31 جولائی تک سکول کا وقت کم کریں اور بچوں کو 11 بچے چھٹی دیدیں۔