وزیر اعظم کی شہید اہلکار کی بیوہ سے مریم نواز کے فون پر گفتگو

06:14 PM, 26 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف پی ٹی آئی کے کارکن کی گولی سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر پہنچ گئیں ۔ انہوں نے بیوہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

شہید پولیس اہلکار کی بیوہ نے مریم نواز کو بتایا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہتی ہیں ان کے پاس اپنا گھر نہیں ہے جس پر مریم نواز نے بیوہ کی اسی وقت وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کرائی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیوہ کو یقین دلایا کہ نہ صرف حکومت انہیں 5 مرلے کا گھر دے گی بلکہ شہدا پیکج بھی دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں