لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف پی ٹی آئی کے کارکن کی گولی سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر پہنچ گئیں ۔ انہوں نے بیوہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شہید پولیس اہلکار کی بیوہ نے مریم نواز کو بتایا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہتی ہیں ان کے پاس اپنا گھر نہیں ہے جس پر مریم نواز نے بیوہ کی اسی وقت وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کرائی ۔
مریم نواز نے شہید کانسٹیبل کمال احمد کی اہلیہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے فون پر بات کروائی ۔ pic.twitter.com/n5WZnyKOZx
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) May 26, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیوہ کو یقین دلایا کہ نہ صرف حکومت انہیں 5 مرلے کا گھر دے گی بلکہ شہدا پیکج بھی دیا جائے گا۔