کچھ مشکل فیصلے کر لیے ہیں ، عمران خان نے پاکستان کو بدنام کیا: احسن اقبال 

کچھ مشکل فیصلے کر لیے ہیں ، عمران خان نے پاکستان کو بدنام کیا: احسن اقبال 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ مشکل فیصلوں اور مشکلات سے نکل آئے ہیں۔ عمران خان نے کل پاکستان کو بدنام کیا۔ عمران خان اپنے ساتھیوں کی آنسو گیس میں چھوڑ کر بنی گالہ جا کر سو گئے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا کہ  عمران خان اپنی منفی سیاست سے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ جو لوگ عمران کو پیسے دیتے ہیں وہ اپنا ایجنڈا بھی پورا کرواتے ہیں۔ یاسین ملک کو ناجائز سزا دینے کیلئے بھارت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ایک ناکام لیڈر ہیں۔ بیرونی قوتوں نے عمران خان  کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔ ہم کچھ مشکل فیصلوں سے مشکلات سے نکل آئینگے۔ چار سال پہلے میڈیا کی حمایت بھی عمران کے ساتھ تھی۔ 

مصنف کے بارے میں