اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبوی ﷺ واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی ﷺ واقعہ پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل، حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماءمسجد نبوی ﷺ پہنچے تو وہاں ان کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی جس پر پاکستان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔