لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی حکومت مخالف لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوام کا حق قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لانگ مارچ کرنے والوں کی حمایت میں ٹوئٹ کر دیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘
واضح رہے کہ آج صبح عمران خان نےحکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر چھ دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو بیس لاکھ لوگ لیکر آؤں گا۔ سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے اور رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے اگلی بار لوگوں کو لیکر آؤں گا تو پھر روک بھی نہیں سکو گے۔