لاہور: "تھوڑا اسلامی ٹچ دے دیں"کنٹینر پر قاسم سوری کی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے کنٹینر پر گفتگو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے کہے گئےالفاظ "تھوڑا سا اسلامی ٹچ دے دیں " انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئے۔
کنٹینر پرتقریر کرتے عمران خان سے قاسم سوری نے فرمائش کی کہ تھوڑا سا اسلامی ٹچ بھی دے دیں، قاسم سوری کی فرمائش پر عمران خان نے اپنی تقریر کو"اسلامی ٹچ " کیسے دیا ؟ بیک گراؤنڈ میں پارٹی گیت گونجتا رہا اور عمران خان کچھ سوچتے رہے ، اس کے بعد عمران خان ٹھہر ٹھہر کر بولے ، میں ہوں ایک ، وہ جو خود کو عاشق رسول کہتا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح عمران خان نےحکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر چھ دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو بیس لاکھ لوگ لیکر آؤں گا۔ سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے اور رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے اگلی بار لوگوں کو لیکر آؤں گا تو پھر روک بھی نہیں سکو گے۔