سینیگال: اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچے  جل کر جاں بحق

10:57 AM, 26 May, 2022

نیوویب ڈیسک

ڈکار: براعظم افریقہ کے ملک سینی گال کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچے  جل کر جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیواؤ کے اسپتال  کے میٹرنٹی وارڈ میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم اس دوران 11 نوزائیدہ بچے جل کر جاں بحق ہو گئے۔

شہر کے میئر دیمبا ڈیوپ نے کہا تین بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں