کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بتایا کہ 5 پولیس موبائلز اور 2 کرولا گاڑیوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے۔
Police surrounded my house in DHA Karachi. 5 mobile vans & 2 corollas. My wife is home alone with my kids. If they dare enter my house, Zardari I will chase u down & your spolit brat son to all corners of the world u low life thugs! #حقیقی_آزادی_مارچ#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 25, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ میری بیوی اور بچے گھر میں اکیلے ہیں، اگر کسی نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو زرداری اور اسکے بیٹے کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کروں گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسے اختتام پذیر ہو گئے۔
کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے علی زیدی کی قیادت میں نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے دیا گیا تھا۔