عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنےکا اعلان، حکومت کا ردِعمل آگیا

عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنےکا اعلان، حکومت کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ انتخابات کب ہوں گے  اس کا فیصلہ حکومت کرے گی، ان لوگوں  نے پورے  ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ناکام سیاست کا اعلان کر کے عمران خان واپس چلے گئے ۔


تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت کو الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے چھ دن کی ڈیڈلائن پر مریم اورنگزیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کافیصلہ  اتحادیوں اور حکومت نے مل کر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کا سمندر لانے کا دعویٰ کیا ،عوام نےانہیں مسترد کردیا ۔ پاکستان کا مسترد کردہ چہرہ آج خالی ہاتھ لوٹ گیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عدالت پر تنقید کرتے ہیں، تحریک انصاف کا کوئی رہنما گرفتار نہیں، تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ کوئی معاہد  نہیں ، لشکر کشی کرکے منتخب حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں