دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے البتہ باؤلرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے، راس ٹیلر چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، جونی بیرسٹو چھٹے، فخر زمان ساتویں، فرینکوئس ڈوپلیسی آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نوویں اور شائی ہوپ 10 ویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ مہدی حسن دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، میٹ ہینری چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، کاگیس ربادا چھٹے، کرس ووکس ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، مستفیض الرحمان نوویں اور پیٹ کومنز 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سب پر بازی لے گئے ہیں جبکہ بین سٹوکس دوسرے، محمد نبی تیسرے، کرس ووکس چوتھے، راشد خان پانچویں، مچل سینٹنر چھٹے، عماد وسیم ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، رویندرا جدیجہ نوویں اور سین ولیمز 10 ویں نمبر پر ہیں۔
نئی آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار
11:28 PM, 26 May, 2021