کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار دلہا کو رہا کرنے کا حکم

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار دلہا کو رہا کرنے کا حکم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: مقامی عدالت نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے تدارک کیلئے وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے دلہا کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے پر گرفتار دلہے اور باراتیوں کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔ 
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہونے چاہئیں۔ عدالت نے دلہے اور باراتیوں کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیا۔ 
عدالت نے کہا کہ پولیس کو اپنی مدعیت میں دفعہ 188 کے مقدمات درج کرنے کا اختیار نہیں، عدالت نے ذاتی مچلکے پر دلہے اور دیگر شہریوں کو رہا کرنے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا۔