حکومت کا کورونا سے بیروزگار ہونے والے افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

07:57 PM, 26 May, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث بیروزگار ہونے والے 40 لاکھ افراد کو 12 ہزار روپے فی کس مالی امداد دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے 40 لاکھ افراد کو 12 ہزار کی کیش گرانٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے 48 ارب روپے منظور کئے گئے۔ 
ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ضڈنکاتی ایجنڈے کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ وزارت تعلیم کیلئے 12 کروڑ 47 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جبکہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ءپر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
ایوی ایشن سکواڈرن کیلئے 28 کروڑ 88 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ اور کرتار پور راہداری کیلئے خصوصی ونگ کے قیام کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔ کابینہ اقتصادی کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 4 کروڑ 28 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی۔ 

مزیدخبریں