ریاض: سعودی عرب کی رواں سال دوسری شہزادی انتقال کر گئیں ،سعودی شہزادی جوہرہ بنت محمد کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہزادی جوہرہ بنت محمد بن عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود دارِ فانی سے کوچ کرگئیںسعودی ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہزادی کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آل سعود نے جوہرہ بنت محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور آخرت میں درجات کی بلندی کی دعا کی،متوفی شہزادی کی نماز جنازہ گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی۔ ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔