بائیڈن اور پیوٹن اگلے ماہ ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

01:48 PM, 26 May, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات 16 جون کو سوئٹزلینڈ کے شر جنیوا میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ  صدر بائیڈن اور پیوٹن، جنیوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں گے،،اور تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے فوری نوعیت کے تمام مسائل پر گفتگو کریں گے۔

گزشتہ ماہ، سولر ونڈز ہیکنگ اور صدراتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات  پر بائیڈن انتظامیہ نے 10 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا ۔ روس نے بھی جوابی اقدام میں امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں