واشنگٹن : امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مالی امداد اور مقبوضہ بیت لمقدس میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے امریکا فلسطینیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کے لیے مقبوضہ بیت لمقدس میں دوبارہ اپنا قونصل خانہ کھولیں گے ۔
جنگ کے باعث تباہ حال غزہ میں تعمیر نو کے لیے لا کھوں ڈالرز بطور امداد بھی فراہم کرے گا۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں فلسطین میں اپنا قونصل خانہ بند کر کے فلسطینیوں کے لیے امداد بھی روک دی تھی ۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری کشدیگی کے بعد اسرائیل نے اچانک جنگ بندی کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعدغزہ کے شہریوں کو سکھ کا سانس ملا ہے ، اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے درجنوں کو شہید کردیاتھا۔
بمباری کے دوران اسرائیل نے کئی عمارتوں سمیت سات منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھا ، جس میں الجزیرہ کا دفتر بھی موجود تھا۔