قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان پاک فوج

قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان پاک فوج
کیپشن: Image Source: Asif Ghafoor Twiitter Account

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کےلئے پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے معصوم سپورٹرز اور کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ ان معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ریاستی اداروں کیخلاف اکسا رہے ہیں ۔


انہوں نے واضح کیا کہ دہائیوں پر مشتمل قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم خاص طور پر قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔