لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے۔
ہفتہ کو نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان کا دورہ مردان منسوخ
نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا، پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی، لوٹوں کو سبق سکھانے کےلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں پارٹی چھوڑنے والوں کے مقابلے میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عید پر نئے نوٹوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری