عید پر نئے نوٹوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

09:52 PM, 26 May, 2018

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ٰیہ خبر بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان کا دورہ مردان منسوخ

نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے صارفین کو متعلقہ بینک کا برانچ کوڈ اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کر کے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کروانی ہو گی۔

ٰیہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان تنازعات کا شکار
 
 
 

مزیدخبریں