بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان تنازعات کا شکار

08:37 PM, 26 May, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا فلمی کریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم ”کیدارناتھ“ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم کی شوٹنگ مکمل کیے بغیر دوسری فلم ”سمبا“ سائن کرنے پر سارہ علی خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے جس میں انہوں نے 5 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلمساز ابھیشیک کپور کی جانب سے سارہ علی خان کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کے مطابق سارہ علی خان فلم ”کیدارناتھ“ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ ستمبر 2017 سے شروع ہوئی ہے جب کہ معاہدے کے مطابق سارہ کسی بھی وقت شوٹنگ کے لئے حاضر رہیں گی اور اب سارہ کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ دوسری فلم سائن کرنے کے بعد سارہ جون میں اپنی دیگر شوٹنگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں