لاہور: سورج پیر 28 مئی 12 رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے 18 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔ سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12 بجے کے 18 منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت دوپہر 2 بجے کے 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر واقع ہوگا۔ جس سے بغیر کسی قطن نما کے استعمال کرنے قبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانی کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔