پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شرمیلا فاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں

05:56 PM, 26 May, 2018

کراچی: رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی والدہ کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ شرمیلا نے کراچی کے نجی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔

والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت بہترین کارکردگی والے افسران کو چونا لگا گئی
 واضح رہے کہ بزنس مین اور نجی ٹی وی چینل کے مالک حشام ریاض اور شرمیلا فاروقی سال 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا، وزیراعظم
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں