پنجاب حکومت بہترین کارکردگی والے افسران کو چونا لگا گئی

پنجاب حکومت بہترین کارکردگی والے افسران کو چونا لگا گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: حکومت پنجاب بہترین کارکردگی والے افسران کو چونا لگا گئی، بطور نقد انعام دیئے گئے چیک خزانہ خالی ہونے پر کیش نہ ہو سکے۔

پنجاب کے خزانے خالی یا اچھی کارکردگی والے سول سیکرٹریٹ افسران کے ساتھ مذاق، حکومت پنجاب بہترین کارکردگی والے افسران کو چونا لگا گئی، بطور نقد انعام دیئے گئے چیک خزانہ خالی ہونے پر کیش نہ ہو سکے۔ ایک لاکھ روپے کے چیک کیش نہ ہوسکے، پیسے نہ ہونے پر بینک نے افسران کو چیک واپس کر دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا، وزیراعظم
 چیک کیش نہ ہونے پر افسران تشویش میں مبتلا، حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ اگر خزانے میں رقم نہیں تھی تو ہمیں چیک کیوں دیئے گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے افسران کو انعامی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں اسپتال منصوبوں کا افتتاح کر دیا
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں