اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ سے ہو گا، حمزہ شہباز

02:24 PM, 26 May, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ دو ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں انشاءاللہ اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ سے ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم میں سیاسی شعور اور بیداری اپنی انتہا پر ہے نوجوان زوردار انتخابی مہم چلائیں اور اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئیے خود کو تیار کر لیں

 مزید پڑھیں: حکومت کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا، وزیراعظم


حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست سمیت ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کر کے انشاءاللہ توقعات سے بھی کہیں بڑھ کر کامیابی حاصل کریں گے۔  ملاقات میں منتخب عوامی نمائیندگان کی کارکردگی، ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن سمیت دیگر سیاسی امور زیر غور رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں