حکومت کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا، وزیراعظم

01:08 PM, 26 May, 2018

ملتان: موٹروے فائیو کے ملتان ، شجاع آباد سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا جو منصوبے کئی، کئی عشروں سے رکے ہوئے تھے وہ بھی مکمل کیے اور مشکل حالات کے باوجود بھی کام کر کے دکھایا جبکہ یہ حکومت منصوبے کے اعلانات ہی نہیں مکمل بھی کر کے دکھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کیا اس سے پہلی کی حکومتوں کے پاس وسائل نہیں تھے؟ لیکن آج پورے پاکستان میں دیکھ لیں کسی بھی صوبے میں جائیں آپ کو ن لیگ کے کام نظر آئیں گے اور ہمارے پاس بھی اتنے ہی وسائل ہیں جتنے ماضی کی حکومتوں کے پاس تھے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہر تحصیل اور ضلع میں اربوں روپے کے کام کیے ہیں اور دس سال میں مشرف نے بجلی کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا تاہم اس حکومت کے دور میں دس ہزار 4 سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلےے دھرنے دیے گئے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا لیکن اس سب کے باوجود ہم نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔

اس حکومت نے وہ کچھ ڈیلور کیا ہے جس کا کوئی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا ہے اور موٹر وے سے آپ 8 گھنٹے میں کراچی پہنچ سکیں گے اور ہم نے نہ صرف آج بلکہ آنیوالے کل کیلئے بھی کام کیا جو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

کوٹ مٹھن میں دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو منصوبے کا فتتاح کرتے ہوئے کہا منصوبے پر8 ارب روپے خرچ ہوئے اور یہ منصوبہ پچھلی حکومت نے شروع کیا تھا لیکن یہ پہلی حکومت  ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے اور نواز شریف اقتدار میں آئے تو پورے ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا اور 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی ہے جبکہ جولائی میں عوام کو پھر فیصلہ کرنا ہو گا کہ کس کو حکومت میں لیکر آنا ہے کیونکہ پاکستان میں ترقی صرف جمہوری دورمیں ہو گی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی نئے صوبے کے حق میں قرارداد منظور کر چکی ہے اور شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جو کیا وہ یہ سارے حضرات 60 سال میں مل کر نہ کر سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں