معروف ناول نگار مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے

12:35 PM, 26 May, 2018

ملتان: معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سیکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے۔نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصے سے بیمار تھے۔

ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔

مزید پڑھیںخیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا
 

22  جولائی 1942ء کو ملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو "جمہور دی آواز" کے اینکر پرسن بھی رہے۔

مظہر کلیم نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کے سربراہ بھی رہے۔ جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا لیکن مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز میں نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں