شاہد کپور نے امتیاز علی کی فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

12:23 PM, 26 May, 2018

ممبئی:بالی وڈاداکار شاہد کپور نے امتیاز علی کی فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا اب فلم میں ان کی جگہ راج کمار راﺅ دکھائی دیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ امیتاز علی اور شاہد کپور فلم ”جب وی میٹ“ کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں گے، اور امیتاز علی نے سکرپٹ پر کام بھی شروع کر دیا جبکہ شاہد کپور نے فلم کے لئے لک ٹیسٹ بھی دے دیا .

لیکن پھر چند وجوہات کی بنا پر شاہد کپور نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ہدایتکار نے فلم کے مرکزی کردار کے لئے راج کمار راﺅ سے رابطہ کیا .

جنہوں نے پیش کش قبول کر لی اور اب امیتاز علی راج کمار راﺅ کے مطابق فلم کے سکرپٹ میں ردوبدل کر رہے ہیں جبکہ شاہد کپور فلم ”بتی گل میٹر چالو “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ ”ارجن ریڈی“ کے ہندی ری میک پر کام کریں گے۔

مزیدخبریں