کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق قانون کے شکنجے میں آ گئے۔ 400 ہینڈ بیگز، 300 کروڑ ڈالر سمیت مہنگی گھڑیاں اور زیورات پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے گھر سے برآمد کر لئے۔
پولیس کا دعوی ہے یہ سب کا سب سابق وزیراعظم کی ہی ملکیت ہے۔ نجیب رزاق کی بیٹی کے گھر سے بھی 150بیگز قبضے میں لئے گئے ہیں۔
ملائیشین پولیس کے سربراہ کے مطاب، نجیب رزاق کے پاس سے 26 ملکوں کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ اپارٹمنٹ میں موجود بیگوں میں سے 35 بیگز میں نقد رقم، 37 بیگز میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات جبکہ 284 ڈبوں میں انتہائی مہنگے ہینڈ بیگ برآمد ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے بھی نجیب رزاق کے گھر چھاپا مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں