سری نگر:بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔ گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے
قابض فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم میں تیزی آگئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں