اسلام آباد:ٹی وی چینل مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے پر پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں نجی ٹی وی چینل بول کے میزبان عامر لیاقت حسین پرچینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کے باعث ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
PEMRA prohibits Bol News to broadcast or Re-broadcast, programmes titled "Ramzan Main Bol" and "Aisa Nahi Chalay Ga" pic.twitter.com/wG8KInm4Rg
— Report PEMRA (@reportpemra) May 25, 2018
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی
پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام ’رمضان میں بول ‘ کے سیکشن ’عالم کے بول ‘ میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک شخص کی براہ راست ویڈیو کال لی گئی جس میں اس شخص نے حضرت علی ؓ سے متعلق سوال کیا جسے بغیر روکے ٹوکے یا تاخیر کے براہ راست چلایا گیا اور اس سوال کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتہائی غیر ذمہ درانہ الفاظ استعمال کیے جس کا یہاں پر ذکر کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے
جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں۔پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ڈاکٹر عامرلیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے جبکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو متازعہ حرکات اور بیانات کی وجہ سے پہلے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں