حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے سحرش نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر 2دھماکے ہوئے،جس کے نتیجے میں اَپ اور ڈاؤن ٹریک شدید متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کو اڑانے نقصان پہنچانے کے لئے تین کلو وزنی بم استعمال کیے گئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سحرش نگر ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے
بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو سرچنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں